بیگم نصرت بھٹو نے ضیائی مارشل لاء کے دورمیں جمہوریت کے لئے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پیپلز پارٹی ملتان

پیر 25 اکتوبر 2021 23:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی کے سینئر بزرگ رہنما معروف قانون دان مرزا عزیز اکبر بیگ، پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی،شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائزر سلیم شہزاد، سیکریٹری انفارمیشن ڈویڑن ایم سلیم راجہ نے کہا ہے کہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو نے ضیائی مارشل لاء کے دورمیں جمہوریت کے لئے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی بیگم نصرت بھٹو واحد خاتون تھیں جنہوں نے ڈکٹیٹر کے سیاہ دور کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور جمہوریت کی بحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں تشدد کا بھی مقابلہ کیا آج کی جمہوریت جس حالت میں بھی ہے وہ بیگم نصرت بھٹو اور بھٹو خاندان کی قربانیوں کا ثمر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی گیارہویں سالانہ برسی کے سلسلے میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں دیگر پارٹی رہنماؤں راضیہ رفیق، امین ساجد، زوار قریشی، ساجد ایزدی، مہر وسیم، عابد شاہ، چوہدری یسین، علی اسلم، شہباز ڈوگر،ملک اللہ بخش بھٹہ، ارشد چغتائی، محمد ہاشم ودیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومتی و زرائ ، مشیر، اراکین اسمبلی سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔

ملتان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments