جنوبی پنجاب میں پولیس کی پیشہ وارانہ امور میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:11

ملتان۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن( ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس کی پیشہ وارانہ امور میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر کے امن و امان کی فضاءقائم رکھنا اور عوام الناس کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں پولیس کا آپریشنل اور انویسٹیگیشن کا شعبہ اہم ہوتا ہے ملک پاکستان کی اندرونی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پنجاب پولیس کے مختلف ذیلی یونٹ بھی کام کر رہے ہیں جس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ سی پیک پروجیکٹس سمیت اہم شخصیات اور غیر ملکی انجینئرز کی حفاظت کے ساتھ اہم تنصیبات کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اور جنوبی پنجاب میں قائد اعظم سولر پارک بہاولپور سمیت دیگر اہم منصوبوں کی حفاظت بھی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سپرد ہے اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی ذمہ داری انتہائی اہم ہونے کی وجہ سے جوان ہر وقت مستعد ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس پی یو نے جوانوں کو ان کی ذمہ داریوں کی اہمیت بارے بریفنگ دی اور جوانوں کے مسائل بھی سنے اس وقت سینئر سیکیورٹی آفیسر سپیشل پروٹیکشن یونٹ راو انتظار علی موجود تھے۔


ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں