ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم عوام کے مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہوگا. ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب

پیر 29 نومبر 2021 17:17

ملتان۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے کہاہے کہ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم عوام کے مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہو گا۔دفتری نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دفاتر میں فائلوں کے انبار سے نکل کر برق رفتار ڈیجیٹل سسٹم اپنایا جاسکے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں دفتری نظام ڈیجیٹلائز کرنے کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ زراعت میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم لانچ  کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کی زیر صدارت eFOAS کی لانچنگ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیشن رانا رضوان قدیر،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس زاہداکرم اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کیپٹن ر ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت، تعلیم،پی اینڈ ڈی اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ،ایس اینڈ جی اے ڈی،ہوم اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ میں بھی آفس آٹو میشن سسٹم کا جلد آغاز کیا جائے۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت میں ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ لاگو کر دیا گیا ہے اور نئے سسٹم کو مانیٹر کرنے کے لئے فوکل پرسن اور سٹاف کو تربیت دینے  کے لئے ماسٹر ٹرینر مقرر کردیئے گئے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آفس ای فائل بارے اطلاع دینے کے لئے موبائل نمبر پر پیغام بھیجنے کا اجراء کردیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی آلات کی خریداری بارے ٹیکنکل بِڈ اوپن کر دی گئی ہیں اور  فنانشل بِڈ 6 دسمبر کو طلب کر لی گئی ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں