ملکی ترقی کے لیے خواتین کاکردار نہایت اہم ہے، سبین گل

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:04

ملکی ترقی کے لیے خواتین کاکردار نہایت اہم ہے، سبین گل
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) رکن صوبائی اسمبلی سبین گل خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے خواتین کاکردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ وومن فورم کے زیر اہتمام منعقدہ امن سیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ ،ہماری خواتین باہمت،با صلاحیت اور پرعزم ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

سبین گل خان نے مزید کہا کہ شہر میں امن کے قیام کے لیے ڈسٹرکٹ وومن فورم فعال کردار ادا کررہا ہے، مذہبی رواداری،نفرت انگیز تقارریر و گفتگو سے اجتناب کرتے ہوئے ہمیں اپنے عقیدہ پر قائم رہنا چاہیئے تاکہ معاشرے کو ناہمواری سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین معاشی طور پر مستحکم ہو کر اپنے خاندان اور امن کے لیے بہتر کام کر سکتی ہیں اور آج کی تقریب کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے۔  اس تقریب میں وومن چیمبر آف کامرس،انرویل کلبز،لیڈیز کلب اور انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ممبران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع میں تقریب سے سابق ایم پی اے شمیم اختر،صدر انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین طاہرہ نجم سابق صدر وومن چیمبر آف کامرس معصومہ سبطین،ڈسٹرکٹ چیئرمین انر ویل انٹرنیشنل شاہدہ نسیم،پروفیسر رابعہ کھنڈ،زہرہ سجاد زیدی دیگر خواتین نے خطاب کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں