پی ایچ اے کاواٹرورکس روڈ اور تین پارکوں میں میاواکی جنگلات بنانے کا فیصلہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے واٹر ورکس روڈ، لینئیر پارک، قلعہ کہنہ قاسم باغ پارک اور جناح پارک میں میاواکی جنگلات بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹینڈر اخبار میں دے دیا گیا ہے۔ان مقامات پر میاواکی کی شجر کاری کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ترجمان پی ایچ اے ملتان جلال الدین نے مزید کہا کہ سیکرٹری ہاوسنگ نے ڈی جی پی ایچ اے سے جنگلات میں ترقیاتی کاموں بارے رپورٹ طلب کی تھی۔

کسی قسم کا کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ میاواکی جنگلات کی جگہ کا تعین ہو چکا ہے۔ ان کے ٹینڈرز بھی ہو رہے ہیں۔منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔13دسمبر کو پی ایچ اے ہیڈ آفس میں ٹینڈر ہونے جا رہا ہے۔ ترجمان نے مزیدکہا کہ وہاڑی چوک اور کبوتر منڈی میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے جارہے ہیں۔دیگر مقامات پر بھی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ جنگلات کی تعمیر متعلقہ مقامات کے علاقہ مکینوں کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکی تھی۔پی ایچ اے ملتان کی بھر پور کوشش کے باوجود کمیونٹی نے جنگلات کی تعمیر ناہونے دی تھی۔ اسی وجہ سے نئے مقامات پر میاواکی جنگلات کی تعمیر شروع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں