رودکوہیوں میں پائلٹ پراجیکٹ سوڑا ڈیم کی تعمیر جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے،ندیم قریشی

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:27

ملتان۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار جنوبی پنجاب کا بجٹ صرف اس خطے کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں رودکوہیوں میں پائلٹ پراجیکٹ سوڑا ڈیم کی تعمیر جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے بڑا تحفہ ہےجبکہ جنوبی پنجاب میں زراعت کا شعبہ ترقی کے منازل طے کرنے جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام کو نشتر 2 کا تحفہ دیا ہے۔ جس سے یہاں کی عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے۔ہسپتال ,یونیورسٹیز ,سکولز، صنعتی زونز جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل رہے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو رہے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں