کمشنر ملتان ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کا کریک ڈائون

انسداد سموگ مہم کے ایک ہفتے میں 34 خشت بھٹہ جات کو19 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) کمشنر ملتان ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات نے کریک ڈائون کرتے ہوئے انسداد سموگ مہم کے ایک ہفتے میں 34 خشت بھٹہ جات کو19 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔پرانی ٹیکنالوجی پر قائم آلودگی کا سبب بننے والے 11 خشت بھٹہ جات سر بمہر،14 خشت بھٹہ جات مالکان کے خلاف مقدمہ درج اور 14 افراد گرفتار کئے گئے۔

سیکرٹری آر ٹی ایز، ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے 2467 گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے 743 گاڑیوں کو آلودگی کا سبب بننے پر چالان کیا گیا جبکہ 35 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔279 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے جبکہ 463000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈویڑن بھر میں ایک ہفتے کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کے 182واقعات پر 15 مقدمات درج کیے گئے اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس بارے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویڑنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناء جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے 2 سٹروک انجن گاڑیوں بارے بھی لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر محکمہ ماحولیات،محکمہ تعلیم، میونسپل کارپوریشن، پی ایچ اے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پولیس، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں