جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ بزم ادب 6 دسمبر سے شروع ہوگ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:51

ملتان۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 04 دسمبر2021ء) :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ بزم ادب منانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔اس حوالے سے تقریبات 6 دسمبر سے شروع ہوکر 11 دسمبر تک جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ بزم ادب کے دوران تلاوت، نعت، تقاریر، ملی نغمے، مباحثہ، مشاعرہ ،بیت بازی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز (سکینڈری) جنوبی پنجاب کی طرف سے 11 اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کوجاری ہونے والے مراسلے کے مطابق ہفتہ بزم ادب کے سلسلے میں انتظام و انصرام کی نگرانی سکول سربراہان جب کہ پروگرامز کے انعقاد کی ذمہ داری سٹوڈنٹ کونسلز کے نومنتخب عہدیدار طلباءو طالبات کو تفویض کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق 6 دسمبر کو ہفتہ بزم ادب کے پہلے روز تقاریر، دوسرے روز ملی نغمے، تیسرے روز مباحثے، چوتھے روز مشاعرہ/بیت بازی اور پانچویں روز تلاوت اور نعت خوانی کے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ ہفتہ بزم ادب کے حوالے سے ڈویژنل ڈائریکٹر (ایلیمنٹری) ملتان ڈویژن پرویز اقبال کوفوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں