ملتان ،سوئی گیس کے شاٹ فال کے سبب ریجن میں غیر معینہ مدت کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

پیر 6 دسمبر 2021 23:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ملتان میں سوئی گیس کے شاٹ فال کے سبب ریجن میں غیر معینہ مدت کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سوئی گیس حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ملتان ریجن کے 90 سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق جیسے ہی گیس کی سپلائی بہتر ہو گی، اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ سندھ میں پہلے ہی سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں