سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 8 دسمبر 2021 16:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس لائنز آمد پر سی پی او ملتان کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،اس موقع پر ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر اور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا،سی پی او ملتان نے یادگار شہداء پر حاضری دی، شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی،سی پی او ملتان نے پولیس دفاتر کا بھی وزٹ کیا اور دفتر کے عملے سے ملاقات کی ،چارج سنبھالنے کے موقع پر سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں