کامیابی والدین کی دعاؤں کا ثمر ، تھل ریلی کا ٹریک ملک میں ہونے والی دیگر جیپ ریلیوں کی نسبت زیادہ مشکل اور دشوار گزار ہے ،اسد خان شادی خیل

حکومت کو چاہیے کہ موٹر ریسرز کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انٹرنیشنل موٹر ریسرز کی پاکستان میں منعقدہ ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں چھٹی تھل جیپ ریلی کی بی کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ملتان کے اسد خان شادی خیل نے میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) چھٹی تھل جیپ ریلی کی بی کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ملتان کے اسد خان شادی خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے تھل ریلی کا ٹریک ملک میں ہونے والی دیگر جیپ ریلیوں کی نسبت زیادہ مشکل اور دشوار گزار ہے مگر شہر کے قریب ہونے کی وجہ سے پریکٹس میں آسانی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے تھل، چولستان جیپ ریلی،جھل مگسی سمیت دیگر ریلیوں میں مختلف اعزازات حاصل کر چکا ہوں جیپ ریلی کا شوق اپنے ماموں غلام نبی خان اور کزن آمین اللہ خان کو دیکھ کر ہوا اس وقت میرے بھائی فیصل خان شادی خیل اور شہریار خان شادی خیل بھی ریلی کی مختلف کیٹگریز میں اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ موٹر سپورٹس اس وقت پاکستان کا کرکٹ کے بعد سب سے بڑا میگا ایونٹ بن چکا ہے ایونٹس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جیپ ریلی مقابلوں کو دیکھنے کے لیے لاکھوں کی تعداد شائقین موجود ہوتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ موٹر ریسرز کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انٹرنیشنل موٹر ریسرز کی پاکستان میں منعقدہ ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے انہیں مکمل تعاون اور سکیورٹی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو موٹر ریسرز بین الاقوامی سطح پر ہونے واے مقابلوں میں بھی نمایاں کارکردگی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں