میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن ، ایک روز میں84صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لی

ایک لاکھ64 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر27لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد۔9بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں84صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ64 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر27لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد۔9بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔7دسمبر2021ء کو ملتان سرکل میں8بجلی چوروں کو107524روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں13افراد کو858083روپے جرمانہ عائداور تین مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں9 بجلی چوروںکو263750روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں5صارفین کو347043روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں12بجلی چوروں کو337515 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں13بجلی چوروں کو264500روپے جرمانہ عائد ، مظفرگڑھ سرکل میں20صارفین کو425000روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں دو صارفین کو 75000روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میںدو بجلی چوروں کو38500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں