میپکو انتظامیہ کا اہلکارکوجبری ریٹائرکرنے سمیت ایک ایس ڈی او کو سزا دینے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک اہلکارکوجبری ریٹائرکرنے سمیت ایک ایس ڈی او کو سزا دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان واپڈ اایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے میپکو علی پور ڈویڑن کے آفس سپریٹنڈنٹ اختر اقبال کی مظفرگڑھ ڈویڑن میں بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر سروس سے جبری ریٹائرکردیاہے اور 58361روپے جرمانہ وصول کرنیکا حکم دیاہے۔ ایس ڈی او قصبہ گجرات سب ڈویڑن شاہد نواز کی بطور ایس ڈی اوکرمدادقریشی سب ڈویڑن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں