اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاس تبدیلی آئے گی نہ حکومت ختم ہو گی، وزیر خارجہ

تحریک انصاف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، ہم ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں، نہ کوئی اکانٹس ہیں اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے،مشکلات آتی رہتی ہیں اور جلد ختم ہوجائیں گی، ہم تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

اتوار 16 جنوری 2022 23:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، نہ ان ہاس تبدیلی آئے گی اور نہ حکومت ختم ہوگی اور تحریک انصاف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔گورنمنٹ پرائمری اسکول اعوان پورہ کے مڈل اسکول میں اپ گریڈیشن اور این اے۔156 کی مختلف یونین کونسلوں میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ مشکلات عارضی ہیں اور ہم عوام سے لاتعلق نہیں، عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے اور مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم اس ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں، نہ کوئی اکانٹس ہیں اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے۔انہوں نے کہاکہ مشکلات آتی رہتی ہیں اور جلد ختم ہوجائیں گی، ہم تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، نہ ان ہائوس تبدیلی آئے گی اور نہ حکومت ختم ہوگی، اپوزیشن کو شکست ہو گی اور تحریک انصاف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک بہت بڑا کریڈٹ ہے کہ کسی قسم کا کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا اور وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی قابل تحسین ہے۔انہوں نے سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کرپشن اور اپنوں کو نوازنے کے چکر میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں اور غیرملکی کرنسی اکائونٹ کھولے گئے۔

انہوںنے کہا کہ ماضی کے حکمران دوران اقتدار ملک میں رہے اور اقتدار کے بعد بیرون ملک جا کر لوٹے گئے پیسوں سے عیاشی کی گئی مگر اب ایسا نہیں ہے، موجودہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتے ہوئے قومی خزانے اور وسائل کو عوامی ترقی پر صرف کررہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ عوام کا پیسہ حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی پر صرف ہو رہا ہے، وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں جو راتوں رات حل نہیں ہوسکتے البتہ عوام کے مسائل اور پریشانیوں کا ادراک ہے جنہیں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں اور 5 سال خلوص نیت سے تمام وسائل اور توانائیاں عوامی ترقی پر صرف کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے باعث گزشتہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانوں کی زد میں ہے البتہ 2023 سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔انہوںنے کہاکہ 2023 کی عوامی عدالت میں 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے اور 2023 کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی الیکشن کا وقت نہیں نہ ہی الیکشن کی تیاریاں ہیں، ہم عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور عوام کے درمیان موجود ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں