بھوکے کو کھانا کھلانے سے بہتر کوئی خدمت نہیں ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 17 جنوری 2022 20:37

ملتان۔17جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔17 جنوری2022ء) :ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے قائم احساس دسترخوان نے شہریوں میں بھرپور پذیرائی حاصل کرلی ہے اس سلسلے میں روزانہ 5 سو سے زائد مستحق مرد و خواتین کو روزانہ بلامعاوضہ کھانے کی فراہمی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں گزشتہ روز اچانک احساس دستر خوان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور معیار چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ بھوکے کو کھانا کھلانے سے بہتر کوئی خدمت نہیں ہے شہر اولیاءکے باسیوں کو ریلیف دینے کیلئے احساس دستر خوان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جوکہ اب نادار طبقے کیلئے باعث رحمت بن چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کا احساس کرتے ہوئے احساس دستر خواں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں