میپکو ٹیموں کا آپریشن،122 بجلی چوروں پر25لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد ،8 کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 20 جنوری 2022 13:53

میپکو ٹیموں کا آپریشن،122 بجلی چوروں  پر25لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد ،8 کے خلاف مقدمات درج
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کے دوران  122بجلی چوروں کو پکڑ کر 25لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا، 8بجلی چوروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان سرکل میں 3بجلی چوروں کو87500روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈی جی خان سرکل میں 31بجلی چوروں کو568613روپے جرمانہ عائد کر کے 5  کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے، وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو 131910روپے جرمانہ،بہاولپور سرکل میں 4صارفین کو 73930روپے جرمانہ ، ساہیوال سرکل میں 20بجلی چوروں کو390809روپے جرمانہ،رحیم یار خان سرکل میں 21صارفین کو359500 روپے جرمانہ،مظفرگڑھ سرکل میں 18صارفین کو 359696 روپے جرمانہ ، بہاولنگر سرکل میں 6 صارفین کو216000روپے جرمانہ اورخانیوال سرکل میں 10صارفین کو332745روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں