ہیٹ سڑوک کے علاج کیلئے ہرہسپتال میں کنسلٹنٹ سٹاف کی اضافی تعداد تعینات کی جائے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ

پیر 16 مئی 2022 23:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) سیکرٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہرہسپتال میں تمام چیف ایگزیکٹیو افسران ایمرجنسی وارڈمیں صرف اورصرف ہیٹ سڑوک کے علاج کےلئے کنسلٹنٹ سٹاف کی اضافی تعداد تعینات کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

تنویر اقبال تبسم نے مزید کہا کہ حالیہ گرمی کی شدید لہر سے متاثرہ افراد کی ترجیحی بنیادوں پر خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔ اس کے علاوہ تمام ہسپتالوں اور مراکزصحت پر قائم کردہ ہیٹ سٹروک کائونٹرز پر ضروری ادویات کی مناسب مقدار ہروقت موجود ہونی چاہیے اور ہیٹ سٹروک سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے بھرپورعوامی آگاہی مہم بھی ساتھ ساتھ جاری رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں