دھان پاکستان کی اہم ترین فصل ،ملکی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ زرمبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ

چند برسوں کے دوران دھان کے زیرکاشت رقبہ میں 6.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،مالی سال 2020-21کے دوران صوبہ پنجاب میں 63 لاکھ ایکڑرقبہ دھان کے زیر کاشت لایا گیا

پیر 16 مئی 2022 23:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) دھان پاکستان کی اہم ترین فصل ہے جو ملکی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ زرمبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ بھی ہے۔دھان کی باقیات صنعتوں میں بطور خام مال استعمال ہوتی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران دھان کے زیرکاشت رقبہ میں 6.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مالی سال 2020-21کے دوران صوبہ پنجاب میں 63 لاکھ ایکڑرقبہ دھان کے زیر کاشت لایا گیا جس سی57 لاکھ66 ہزار ٹن ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی اور دھان کی برآمد سے 3.06ارب ڈالرزرِمبادلہ کا حصول ممکن ہوا۔

حکومت پنجاب چاول کی پیداوار میں اضافہ اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے موثراقدامات کررہی ہے۔ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی پروگرام پر بھی عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت دھان کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں کو فنی رہنمائی اور ترغیبات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے منتخب اضلاع میں دھان کی منتخب اقسام کے تصدیق شدہ بیج پر رجسٹرڈ کاشتکاروں کو1200روپے فی بیگ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے جبکہ پنجاب کے منتخب اضلاع میں نمائشی پلاٹ کاشت کرنے کے لیی30 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو دھان کی جڑی بوٹی مار زہروں پر بھی سبسڈی مہیا کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پنجاب مشینی زراعت کے فروغ کے لیے دھان کی باقیات کو جدید زرعی مشینری کے استعمال سے کارا?مد بنانے کے منصوبہ کے تحت کاشتکاروں اورسروس پرووائیڈرز کو منتخب اضلاع میں 80 فیصد سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے۔ کاشتکار حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور سہولتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں مزید اضافہ یقینی بنائیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں