ملتان ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن میں گندم خریداری مہم کے اضافی ہدف حاصل کرنے کا سلسلہ جاری

ابتک ٹوٹل 701478 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔جلد ہی ابتدائی ہدف کی طرح نیا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا جائے گا

پیر 16 مئی 2022 23:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن میں گندم خریداری مہم کے اضافی ہدف حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ابتداء ہدف 638507 میٹرک ٹن تھا جو بخوبی حاصل کیا گیا تھا جبکہ 152968 میٹرک ٹن کے اضافی ہدف کیساتھ نیا ہدف 791475 مقرر کیا گیا۔ ابتک ٹوٹل 701478 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

جلد ہی ابتدائی ہدف کی طرح نیا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم ذخیرہ اندوزی پر 395 چھاپے مار کر 10 کلو کے 90265 تھیلے قبضے میں لئے۔20 مقدمات درج کروا کر، 19 افراد گرفتار کئے گئے۔30 سیڈ کمپنیوں کی انسپکشن کی گئی۔ 2 سیڈ کمپنوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 1039 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لی گء۔ ڈویڑنل انتظامیہ کی گندم سمگلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں