جنوبی پنجاب میں دیہی مراکز صحت پرپہلی بار ای سی جی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، تنویر اقبال تبسم

منگل 17 مئی 2022 23:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے تمام دیہی مراکز صحت پرامراضِ قلب کی ابتدائی تشخیص و طبی امداد کے لیے پہلی بار ای سی جی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے تمام دیہی مراکز پر تعینات 222اسٹاف کی قریبی تحصیل، ڈسٹرکٹ و ٹیچنگ اسپتالوں میں سات روزہ ٹریننگ دی جارہی ہے جو کہ 21مئی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تمام رورل ہیلتھ سنٹرز پرپردل کی بیماری کی ابتدائی تشخیص و طبی امداد کے لیے دو بستر بھی مختص کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحتِ عامہ کہ تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے تمام چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی جی ٹریننگ میں اسٹاف کی 100فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تمام رورل ہیلتھ سنٹرز پر ای سی جی مشینوں کو ہر صورت چالو حالت میں ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں