پی آئی اے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے ممبران کو اندرون وبیرون ممالک سفر پر ڈسکاؤنٹ دے گا، ایم سی سی آئی عہدیداران کے ساتھ معائدہ پر دستخط ہوگئے

ایم سی سی آئی ممبران اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور قومی ائیر لائن سے سفر کریں،خواجہ محمدحسین پی آئی اے بہترین سروسز فراہم کررہا ہے ایوان کے ممبران کو ڈسکاؤنٹ دینے کا مقصد کاروباری برادری کو متوجہ کرنا ہے،ڈسٹرکٹ منیجر غضنفر اختر

منگل 17 مئی 2022 23:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پی آئی اے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے ممبران کو اندرون وبیرون ممالک سفر پر ڈسکاؤنٹ دے گا ایم سی سی آئی عہدیداران کے ساتھ معائدہ پر دستخط ہوگئے اس سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ایک تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر صدر ایوان خواجہ محمد حسین اور ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے ملتان غضنفر اختر نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے معائدہ کے مطابق پی آئی اے ملتان ایوان تجارت و صنعت ملتان کے ممبران کو اندرون ملک کے لیے 15فیصد اور بیرون ملک سفر پر 17فیصد ڈسکاؤنٹ دے گا ۔

صدر ایوان خواجہ محمد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کی جانب سے ایوان کے ممبران کے لیے ڈسکاؤنٹ آفر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی آئی ممبران اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور قومی ائیر لائن سے سفر کریں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ منیجر غضنفر اخترنے کہا کہ پی آئی اے بہترین سروسز فراہم کررہا ہے ایوان کے ممبران کو ڈسکاؤنٹ دینے کا مقصد کاروباری برادری کو متوجہ کرنا ہے تقریب میں سینیئر نائب صدر ایوان سہیل طفیل نائب صدر محمد نوید اقبال چغتائی،سابق نائب صدر اور کمیونیکیشن کمیٹی ملتان ایوان کے کنوینئرخواجہ محمد فاروق سیکرٹری جنرل محمد شفیق پسنجر سیلز منیجر پی آئی اے حنا اسلم اسسٹنٹ منیجر سیلز عرفان ناصر اور ریاض احمد شیخ بھی شریک تھے۔

ایوان تجارت و صنعت ملتان اور پی آئی اے کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر صدر ایوان خواجہ محمد حسین اور پی آئی اے ڈسٹرکٹ منیجر ملتان غضنفر اختر دستخط کررہے ہیں سینیئر نائب صدر ایوان سہیل طفیل نائب صدر محمد نوید اقبال چغتائی،سابق نائب صدر خواجہ محمد فاروق سیکرٹری جنرل محمد شفیق پسنجر سیلز منیجر پی آئی اے حنا اسلم اسسٹنٹ منیجر سیلز عرفان ناصر اور ریاض احمد شیخ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں