اکائیوں کی ترقی اور مضبوط معیشت کیلئے مستقل جامع قومی ترقیاتی پلان سیاسی جماعتوں اور مقتدر طبقہ کی ذمہ داری ہے،امتیاز احمدشیخ

ملک میں اشیائے ضروریہ کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عام آدمی کا جینا دو بھر ہو چکا ہے۔ مقتدر طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ مہنگائی کم کرکے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے،چیئرمین نیشنل تاجر اتحاد

منگل 17 مئی 2022 23:25

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ملکی قومی وسیع تر مفاد اور تاجر برادری کی خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے، حکومت وقت کی تبدیلی کے ساتھ قومی ترقی کی پالیسی میں تبدیلی فکر انگیز ہے، اکائیوں کی ترقی اور مضبوط معیشت کے لئے مستقل جامع قومی ترقیاتی پلان سیاسی جماعتوں اور مقتدر طبقہ کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیشنل تاجر اتحاد میاں امتیاز احمد شیخ نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط ادارے مضبوط مملکت کی دلیل ہوتے مگر ترقیاتی پالیسی کا تسلسل ہی ملکی و قومی ترقی کی ضمانت۔ تاجر طبقے نے ہر دور میں ملک و ملت کے لئے قربانیاں دی ہیں مگر انہیں مختلف ناجائز ٹیکسز کے شکنجے میں جکڑ کر بے حال کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاجر برادری کو ٹیکسز کی مد میں چھوٹ اور ناجائز ٹیکسز وصولی کا خاتمہ احسن اقدام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عام آدمی کا جینا دو بھر ہو چکا ہے، مقتدر طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ مہنگائی کم کرکے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل دلدار حسین بلوچ، چیئرمین مجلس عاملہ حاجی ارشاد احمد آرائیں، ملک احتشام، مخدوم سہیل عثمان ہاشمی، ارشد بھٹی،شان احمد راجپوت، یونس خان جسکانی، محمد اسلم بوہنہ،ملک اخلاق احمد، شاہ جہان خان، محمد ارشد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں