نقشے بنوانے اورپاس کرنے کےلئے آرکیٹیکٹ کی رجسٹریشن کی شرط ختم کررہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے

ہفتہ 21 مئی 2022 16:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ ملتان کے شہریوں کو ملٹی سٹوری کمرشل بلڈنگ کے نقشے بنوانے اور پاس کرنے کیلئے ایم ڈی اے میں طریقہ کار کو آسان اور مختصر کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایم ڈی اے میں آرکیٹیکٹ کی رجسٹریشن کی شرط کو ختم کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی شہری اپنی بلڈنگ کا نقشہ کسی بھی ایسے آرکیٹکٹ سے بنوا سکے جو پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلینرز سے رجسٹرڈ شدہ ہو۔

۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل نے ایم ڈی اے میں ہونے والے آرکیٹیکٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ایم ڈی اے قصور عباس، سٹاف آفیسر ٹیکنیکل ایم ڈی اے علیم مجید اور چیئرمین پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاو¿ن پلینرز کے عارف چنگیزی سمیت آرکیٹیکٹ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران اجلاس میں شریک آرکیٹیکٹ کے تحفطات بھی سنے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے مزید کہا کہ یہ ایم ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر شہریوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کے اس اقدام سے جہاں شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا وہاں ایم ڈی اے میں رجسٹرڈ شدہ چندآرکیٹکٹ کی اجارہ داری بھی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مختلف لوگوں نے رجسٹر شدہ آرکیٹیکٹ کی مہریں اور جعلی دستخط کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے۔ جس سے شہریوں کو نقشہ پاس کرانے میں ایم ڈی اے کی طرف سے اعتراضات لگانے پر دشوراری کا سامان ہوتا ہے۔ ایم ڈی اے میں رجسٹریشن کی شرط ختم کرنے سے فراڈ کی یہ صورتحال ختم ہو جائے گی۔ شہری اپنی مرضی سے کسی بھی آرکیٹکٹ سے بائی لاز کے مطابق نقشہ بنوا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ملٹی سٹوری بلڈنگ کا نقشہ مرحلہ وار پاس کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ زیر تعمیر بلڈنگ کو وقتا ً فوقتاً چیک کر کے بائی لاز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے نقشہ بنانے والے اارکیٹیکٹ کو بھی تاکید کی کہ آرکیٹیکٹ بھی زیر تعمیر بلڈنگ کی چیکنگ کر کے بائی ہلاز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو نقشہ جات پاس کرانے کے لئے ہم ون ونڈو کو آئی ٹی بیس بنا رہے ہیں۔ سافٹ ویئر تیار کر رہے ہیں۔ گھریلو نقشے کے لئے کسی بھی شہری کو ایم ڈی اے آفس وزٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آن لائن گھریلو نقشے ون ونڈو پر جمع ہوں گے۔ اس سافٹ وئیر کی رسائی تمام آرکیٹیکٹ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں