ملتان کے عظیم ورثے کی حفاظت‘ بحالی اور ترویج کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں، سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی پنجاب

ہفتہ 21 مئی 2022 19:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ملتان اپنے شاندار مذہبی‘ ثقافتی اور تاریخی ورثہ کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد شناخت اور اہمیت رکھتا ہے ، حکومت پنجاب اس عظیم ورثے کی حفاظت‘ بحالی اور ترویج کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پرکیا۔ ایس ڈی او غلام محمد‘ منیجر ٹی ڈی سی پی شیخ اعجاز اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی احسان بھٹو نے مزید کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی تہذیب‘ ثقافت اور تاریخ کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتی ہیں اور ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ بھی حکومتی وژن کواپناتے ہوئے اس ورثے کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی نے شیخ علی اکبر شمسی اور ان کی والدہ بی بی فاطمہ کے مزارات کی بحالی کے سلسلہ میں ہونیو الے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس کو15 جون تک مکمل کرلیا جائے۔ انہوں نے زیرتعمیر عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے اگلے ماہ کے وسط تک چھت پرلینٹر ڈالنے کا کام مکمل کرلیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ فنڈز کی دستیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کاموں میں بلا جواز تاخیر کا سخت نوٹس لیا جائے گا۔ا نہو ں نے کہا کہ اس عظیم تاریخی ورثے کی بحالی حکومت کی اہم ترجیح ہے جس پر عملدرآمد کویقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندرہرصورت مکمل کرلیا جائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں