مرحلہ وارہر یونین کونسل میں صفائی کا آڈٹ ہوگا،سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی

ہفتہ 28 مئی 2022 10:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے کہاہے کہ مرحلہ وارہر یونین کونسل میں صفائی کا آڈٹ ہوگا۔بہترین صفائی پر حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے "صاف پنجاب مہم" کے تحت شہر میں جاری صفائی کے معائنے کے موقع پر کیا۔

فاروق ڈوگرنے موٹرسائیکل پرسوارہوکر یونین کونسل1 کے علاقے محمدی محلہ، تغلق روڈ اور کوٹلہ تولے خان کی تنگ گلیوں میں صفائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے یونین کونسل8 کے علاقے شمس آباد،علی چوک اور باوا صفرا روڈ کی گلیوں میں بھی پیدل چل کر صفائی کا معائنہ کیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسرنےشہریوں سے ملاقات کی اور ان سے ورکرز کی حاضری اور صفائی بارے دریاقت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی منیجرز آپریشنز انوارالحق اور عثمان خورشید بھی انکے ہمراہ تھے۔ محمد فاروق ڈوگر نے بہترین صفائی پر سیکٹر انچارج شہبازحسین اورسینٹری ورکر کو شاباش دی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی منیجرزآپریشنزاورسیکٹرزانچارچ ورکرز کی حاضری یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی سےغیرحاضرورکرز کی تنخواہ روک لی جائے گی۔محمد فاروق ڈوگر نے توقع کا اظہار کیا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی "صاف پنجاب مہم" میں صوبہ بھرمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں