پنجاب کے 34 شہروں میں یکم جون تک حج تربیتی ٹریننگ مکمل ہو جائیں گی۔ڈائریکٹر حج

ہفتہ 28 مئی 2022 15:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر نے کہاہے کہ پنجاب کے 34 شہروں میں یکم جون تک حج تربیتی ٹریننگ مکمل ہو جائیں گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سٹیٹ بینک آڈیٹوریم میں عازمین حج کےلئے منعقدہ تربیتی پروگرام سے خطاب کترے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگرام میں عازمین حج کو روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں حاضری کے آداب اور سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق موبائل ایپس کا استعمال شامل تھا۔

حج تربیتی پروگرامز میں عازمین حج کی دلچسپی بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام کے اختتام پر ملتان میں عازمین حج سے تربیت سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور درست جوابات دینے والوں میں ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر اور الخدمت فاونڈیشن کے رہنما احمد چغتائی نے ٹرالی بیگزانعام میں تقسیم کئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں