امپورٹڈ حکمرانوں جتنی دیر یہ اقتدار میں رہیں گے ملک کو نقصان ہوتا رہے گا،شاہ محمود قریشی

ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے،امپورٹیڈ حکمران اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور مقدمات کو ختم کرنے کیلئے بیرونی سازش کا حصہ بنے، سابق وزیر خارجہ

جمعہ 1 جولائی 2022 23:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں جتنی دیر یہ اقتدار میں رہیں گے ملک کو نقصان ہوتا رہے گا،ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے،امپورٹیڈ حکمران اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور مقدمات کو ختم کرنے کیلئے بیرونی سازش کا حصہ بنے۔

محمد علی کھوکھر کی جانب سے یونین کونسل 47میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ چوروں کے ٹولے کو اقتدار پر زبردستی مسلط کردیا گیا ہے امپورٹڈ حکمرانوں جتنی دیر یہ اقتدار میں رہیں گے ملک کو نقصان ہوتا رہے گا،ان کی ناہل پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بحران کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔

(جاری ہے)

امپورٹیڈ حکمران اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور مقدمات کو ختم کرنے کیلئے بیرونی سازش کا حصہ بنے۔انہوںنے کہاکہ یہ نااہل حکمران مزید اقتدار میں رہے تو ملک دلدل میں پھنستا رہے گا ہم نے ملک کو روشن کرنے کی کاوشیں کیں۔انہوںنے کہاکہ امپورٹیڈحکمران ملک کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں،اس کا نقصان ملک اور قوم کو ہوگا ملک بچانا ہے اور بحرانوں سے نجات دلانی ہے تو عمران خان کو لانا ہوگا ملک کا بحرانوں کا شکار بنانے والے کیسے ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں ان میں بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت ہی نہیں،بحرانوں سے نجات کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 20 نشستوں کا ضمنی انتخاب ہو رہا ہے،ہمارا مقابلہ ایک جماعت سے نہیں بلکہ گیارہ جماعتوں سے ہے،ایک طرف ہم اکیلے دوسری طرف سب مخالفین مل کر ہمارا مقابلہ کر رہے ہیں، ان کے پاس سرکاری وسائل‘ مشینری‘ فنڈز موجود ہیں جو ہمارے خلاف استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس نظریہ ہے، نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں، اقتدار پر زبردستی قابض ہونے والے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے، غریبوں کے گھر کا چولہا جلنا مشکل ہو گیا ہے،ملک بھر کے عوام مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

کارنر میٹنگ میں ڈاکٹر اکرم شاد، ملک ساجد نصیر،حاجی سجاد سیال، حاجی اختر حسین بھٹہ، رانا عبدالجبار، شیخ طاہر،نادر بلوچ، ملک محمد حسین، ملک احمد، ملک امتیاز، ملک شبیر، عمیر حسین، نظام الدین راٹھور، فیاض رحمانی ودیگر بھی شریک تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں