ملتان سرکل نے جون 2022ء میں 4کروڑ76لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 232زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کردئیے

جمعہ 1 جولائی 2022 23:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ملتان سرکل نے جون 2022ء میں 4کروڑ76لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 232زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کردئیے، 8ہزار737ٹیوب ویل صارفین سے 62کروڑروپے وصول کرلئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود کی سربراہی میں آپریشن ڈویژنوں کے ایگزیکٹوانجینئرز ، ایس ڈی او ز اور ریکوری سٹاف نے یکم تا30جون 2022ء کے دوران ملتان سرکل کے زیر انتظام ٹیوب ویل صارفین سے واجبات ،بقایا جات اور رننگ بلوں کی وصولیاں کرنے کیلئے آپریشن کئے،ریکوری مہم کے دوران 4کروڑ76لاکھ 35ہزارروپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 232زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔

میپکو کینٹ ڈویژن میں 267ٹیوب ویل صارفین سے ایک کروڑ11لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ممتازآبادڈویژن میں 2379ٹیوب ویل صارفین سے 18کروڑ97لاکھ روپے، سٹی ڈویڑن میں 443زرعی صارفین سے 2کروڑ18لاکھ روپے، شجاع آبادڈویژن میں 3672زرعی صارفین سے 28کروڑ56لاکھ روپے ، موسیٰ پاک ڈویژن میں 987زرعی صارفین سے 5کروڑ52لاکھ روپے اورشاہ رکن عالم ڈویژن میں 989زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 5کروڑ73لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں