صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

ہفتہ 2 جولائی 2022 14:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا ہے کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف ڈینگی کنٹرول مہم کے بارے متحرک ہیں۔شہری ماحول خشک رکھ کر ڈینگی پر قابو کر سکتے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اینٹی ڈینگی ڈے کے سلسلے آرٹس کونسل ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نے مزید کہاکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں،ٹائر شاپس اور قبرستانوں کے چپے چپے پر سرویلنس کررہی ہیں اورڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب سروس سٹیشن سمیت تمام مقامات فوری سربمہر کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں آگاہی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

پارکوں،تالابوں سمیت تمام عوامی مقامات پر خصوصی صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔تمام اضلاع میں آگاہی بینر نصب کئے جاچکے۔انہوں نے اپیل کی کہ علماءجمعہ کے خطبات میں ڈینگی کیخلاف شعور اجاگر کریں۔ضلعی انتظامیہ اور محکمے ڈینگی کنٹرول مہم کی کامیابی بارے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔بس ویگن اڈوں پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے کہا کہ انڈرائیڈ سسٹم کے ذریعے تمام سرگرمیوں کو سسٹم پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر، کمرشل عمارت جا کر سرویلنس کر رہی ہیں۔ڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب مقامات کو سربمہر کیا جارہا ہے۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی، سی او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی، ڈاکٹر عطا الرحمن ، سول سوسائٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں