پی آئی اے کی عازمین کو لے جانے والی پرواز اچانک منسوخ

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:11

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) کی عازمین کو لے جانے والی پرواز اچانک منسوخ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ملتان سے جدہ جانیوالی پروازپی کی739 کو اچانک منسوخ کردیا اور عازمین کو ملتان ائیرپورٹ کی بجائے اپنے خرچ پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے جبکہ طعام و قیام کا بندوبست بھی خود کرنے کا کہا ہے۔عازمین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کرائے سے کہیں زیادہ مہنگی ٹکٹ فروخت کی گئی ہے، حکومت نے زیادہ سے زیادہ کرایہ 2 لاکھ 20 روپے مقرر کیا تھا، جبکہ پی آئی اے نے عازمین کو ٹکٹ 2 لاکھ 53 ہزار میں فروخت کیے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں