عیدالاضحی کے پیش نظر آفیسرملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران اور ورکرز کی چھٹیاں منسوخ

اتوار 3 جولائی 2022 11:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) عیدالاضحی کے پیش نظر آفیسرملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران اور ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔عیدالاضحیٰ کےموقع پر صفائی انتظامات کے حوالے سے سیکٹر افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسرملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کہا کہ کمپنی کے تمام افسران عیدایام میں ڈیوٹی پر موجود رہ کر عید صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ فورس ایک ٹیم کی طرح کام کرتی نظر آئے اور عید ایام میں مون سون بارشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانور کی آلائش کو گلی اور سڑک پہ پھینکے سے پہلے اسے وصول کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے۔فیلڈ فورس ہر گلی،محلے میں سنت ابراہیمی ادا کرنیوالوں کو آلائشیں کمپنی کے حوالے کرنے بارے آگاہی دے تاکہ صاف ستھرا، آلودگی سے پاک اورخوشگوار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ نماز عید کے پیش نظر عید گاہوں اور جامعہ مساجد کے صفائی پلان پر عمل شروع کردیا جائے اور اہم شاہراہوں اور چوکوں کی پانی سے واشنگ اور وائٹ پاوڈر سے لائننگ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں