وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 2لاکھ 80ہزار سے زیادہ بچوں کا اندراج کیا ہے، شیخ محمد امین

اتوار 3 جولائی 2022 17:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) زونل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ساؤتھ زون پنجاب شیخ محمد امین نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جنوبی زون پنجاب نے مالی سال2021-22 کی آخری سہ ماہی کے دوران وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت دولاکھ 80ہزار سے زیادہ بچوں کا اندراج کیا ہے۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ یہ وظیفہ صرف بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والوں کے بچوں کو (WeT) پروگرام کے تحت کلاس ون سے لے کر ہائیر سیکنڈری تک کے بچوں کو دیا جا رہا ہے جنہوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں داخلہ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائمری سکول کے بچوں کو 1500 روپے فی سہ ماہی وظیفہ، مڈل کے لیے 2500 روپے اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں پڑھنے والے لڑکوں کے لیے 3500 روپے جبکہ ہر کیٹیگری میں طالبات کو 500 روپے اضافی دیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سہ ماہی رقم بچوں کے والدین کے اکاؤنٹس میں بھیجی جاتی ہیں جسے وہ اے ٹی ایم اورفرنچائز سے رقم حاصل کرسکتے ہیں۔بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ متعلقہ اسکولوں میں بچوں کی 70 فیصد موجودگی کی شرط پر اکاؤنٹس میں رقم بھیجی جاتی ہے کیونکہ مانیٹرنگ ٹیمیں سہ ماہی کے آخر میں بچوں کی حاضری کی تصدیق کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے مقررہ معیارپر پورانہ اترنے اورسکولوں میں کم حاضری والے بچوں کی اسکالرشپ کی رقم روک دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ موبلائزیشن ٹیموں مختلف ڈیسکوں کا دورہ کرتی ہیں اورمستحقین کو اپنے بچوں کو وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت اسکولوں میں داخل کرانے کے لئے قائل کرتی ہیں۔شیخ امین نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہا ہے جو اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔\395

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں