چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے نومولود بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا

پیر 4 جولائی 2022 13:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نومولود بچے کو انتظامیہ کی اطلاع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں سے حفاظتی تحویل میں لیا۔ بیورو ترجمان کے مطابق نامعلوم خاتون بچے کو پیدائش کے بعد لیبر روم میں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی جانب سے نومولود بچے کو ایمرجنسی ایمبولینس سروس 1122 کے تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور سنٹر میں موجود نرسری شفٹ کر دیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور نرسری میں بچے کی مناسب دیکھ بھال اوربہتر نگہداشت کی جائے گی۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے وژن اور احکامات کی روشنی میں لاوارث بے آسرا بچوں کا تحفظ و فلاح بہبود چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اولین ترجیح ہے، کوئی بھی لاوارث بے آسرا گمشدہ بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع پر دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں