دارالامان میں مقیم 6 خواتین کے کیسز نمٹا دیئے گئے

پیر 4 جولائی 2022 13:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کے ادارے دارالامان میں مقیم 30خواتین میں سے 6 خواتین کے کیسز نمٹا دیئے گئے تاکہ وہ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منائیں جبکہ مزید کیس بھی عید سے پہلے نمٹادیئے جائیں گے۔ اس وقت ادارے میں 25 خواتین 2 بچوں سمیت رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ادارے کی انچارج کومل اعجاز نے بتایا کہ عید کے موقع پر موجود خواتین کے لیے عید کے تینوں دن اسپیشل مینیو کے ساتھ ساتھ گفٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے عید کے لئے خاص اہتمام اس لئے کیے جا رہے ہیں کہ یہاں پر مقیم خواتین کو اپنوں سے دوری کا احساس نہ ہو انہیں گھر جیسا ماحول ملے۔ عید والے دن کیک بھی کاٹا جائے گا۔\395

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں