نوجوان نسل کی نئی ٹیکنالوجی سے بھرپورآگاہی ضروری ہے ، وائس چانسلرزکریایونیورسٹی

پیر 4 جولائی 2022 16:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان نسل ٹیکنالوجی سے بخوبی واقف ہوں اوروہ اتنے ٹرینڈ اور پراعتماد ہوں کہ زندگی کے کسی بھی لمحے وہ اس ٹریننگ کی بنیاد پر اپناروزگار خود شروع کرسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے زکریایونیوسٹی میں ای روزگار پروگرا م کے تحت طلباءطالبات کے لیے ٹریننگ سیشن کے حوالے سے ہونےوالےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نےای روزگارپروگرام کوسراہا، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہورکے پروگرام منیجر اعجاز فاروق نے ای روزگار پروگرام کی افادیت کے حوالے سےآگاہی فراہم کی اور بتایا کہ بہاءالدین زکریایونیورسٹی ، لودھراں اورلیہ سمیت پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں ای پروگرام کے حوالے سے طلباءکے لیے تربیتی سیشن سٹارٹ کیے جارہے ہیں۔فوکل پرسن ڈاکٹر تسمان پاشا نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ بہاءالدین زکریایونیورسٹی کے طلباءطالبات بھی اس پروگرام کے تحت خود کو مضبوط کریں گے اور خود کفیل ہوں گے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں