معروف شاعروصحافی ارمان عثمانی کی 35ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:34

․ ملتان۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)معروف شاعر ٬ادیب اورصحافی ارمان عثمانی کی 35ویں برسی آج 28اکتوبر کومنائی جائیگی ۔ارمان عثمانی ستمبر1921میں بلندشہرمیں پیداہوئے ۔ہجرت کے بعد پاکستان آگئے اور بہاولپورمیں ایک صحافی کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

وہ یہاں کی اخبارات ستلج ٬بے باک ٬رہبراورانصاف میں مدیرکی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔ارمان عثمانی کامجموعہ کلام ’’جہاں غزل‘‘کے نام سے شائع ہوا جبکہ فلم انڈسٹری کے واقعات کے حوالے سے ان کی ایک کتاب ’’یہ لڑکیاں ‘‘بھی شائع ہوئی ۔28اکتوبر 1981کوان کارحیم یارخان میں انتقال ہوا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں