ملتان،شہر ی بس اسٹیشنز پر برقی زینے اورلفٹ بس میں سوا ر ہو نے کے علا وہ شا ہر اہ کے دونوں ا طر ا ف آ نے جا نے کیلئے بھی استعما ل کر سکیں گے ، تر جمان میٹرو بس پراجیکٹ

پیر 21 نومبر 2016 21:51

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ملتا ن میٹرو بس پراجیکٹ کے تر جمان نے کہا ہے کہ شہر ی بس اسٹیشنز پر لگنے وا لے برقی زینے اورلفٹ بس میں سوا ر ہو نے کے علا وہ شا ہر اہ کے دونوں طر ف آ نے جا نے کیلئے بھی استعما ل کر سکیں گے ۔ تر جمان نے گل گشت کے علا قے سے تعلق رکھنے وا لی تاجر تنظیمو ں کی طر ف سے پید ل چلنے وا لو ں کیلئے سٹیل بر ج تعمیر کر نے کے مطا لبے کے رد عمل میں کہاہے کہ گردیز ی ما ر کیٹ ، خا ن ویلج رو ڈ ،صد یقیہ رو ڈ ، زکر یا ٹا ئو ن اور گلشن مہر کالونی سے تعلق رکھنے وا لے شہری اور طلبا ء وطالبا ت روڈ کراسنگ کیلئے میٹرو بس اسٹیشن چو نگی نمبر 6 کے بر قی زینے جبکہ ضعیف اور معذور افراد لفٹ استعمال کر سکیںگے ۔

اس طر ح گو ل با غ ، پیر خو رشید کالونی ، عثما ن آ با د کے شہر ی اور طلبا ء وطالبا ت ضرور ت پڑ نے پر قر یبی واقع میٹرو بس اسٹیشن گل گشت کالو نی کے بر قی زینے اور لفٹ سسٹم کو استعما ل کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

در یں اثنا ء بسوں کی مانیٹر نگ اور سکیو رٹی کیلئے میٹرو بس رو ٹ پر متحر ک کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔یہ کیمر ے کما نڈ اینڈ کنٹرو ل سنٹر سے لنک کئے جائیں گے ۔

میٹرو بس اسٹیشنز کی تزئین وآرا ئش جا ری ہے ۔ان اسٹیشنز میں خو بصو رت پودوں پر مشتمل پلا نٹر ،واٹر کولر ، آگ بجھا نے وا لے آ لا ت سنٹر ل سائونڈ سسٹم اور بسوں کے آ نے جا نے کے با ر ے میں مطلع کر نے کیلئے ایل سی ڈیز لگائی جا رہی ہیں ۔پانی کی فرا ہمی کیلئے ہر میٹرو بس اسٹیشن کے ساتھ علیحد ہ واٹر پمپ لگا یا گیا ہے اور واٹر ٹینک تعمیر کئے گئے ہیں ۔

میٹرو بس رو ٹ پر لگنے و الی سٹر یٹ لا ئٹس کو روشن رکھنے کیلئے ڈبل سسٹم سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ میٹرو بسو ںکے اوقات ختم ہو نے کے بعد بھی رات کے وقت لائٹس روشن رہیں۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھا رٹی نے تما م ٹکٹ ونڈنگ مشینوں کی چیکنگ کاکام مکمل کر لیا ہے ۔جن کی چند یو م میں اسٹیشنز میںتنصیب شروع کر دی جا ئے گی۔ان مشینوں کیلئے پور ے روٹس پر فائبر آپٹک کیبل بچھا دی گئی ہے ۔

کمانڈاینڈ کنٹرو ل سنٹر اور میٹرو بس اسٹیشنز پر لگائے جا نیوا لے انفار میشن ٹیکنا لوجی کے سسٹم اوربر قی زینوں ، لفٹ اور لا ئٹس کو بلا تعطل بجلی کی تر سیل کیلئے ہر اسٹیشن کو سو اور دو سو کلو واٹ کے دو جنریٹر فرا ہم کئے گئے ہیں ۔ ان جنریٹر کو بھی خود کا ر نظا م سے منسلک کیا گیا ہے اور اسٹیشن پر بجلی کی طلب زیا دہ ہو نے کی صو رت میں سو کلو واٹ کے بعد دوسو کلو واٹ کا جنر یٹر خود بخود آ ن ہو جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں