اُردو پوائنٹ پاکستان ملتانملتان کی خبریںحضرت امام حسین ؓاورشہداء کربلاکاچہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا

حضرت امام حسین ؓاورشہداء کربلاکاچہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2016ء) ملک بھرکی طرح ملتان میں بھی حضرت امام حسین ؓاورشہداء کربلاکاچہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا۔اس موقع پرماتمی جلوس برآمدہوئے ،عزاداروں نے سینہ کوبی کی اورذاکرین کرام نے حضرت امام حسینؒ اوران کے جانثاروں کی عظیم قربانی کے حوالے سے خطاب کیا۔

(خبر جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہداء کربلانے ہمیں درس دیاکہ باطل کے آگے سرجھکانے کی بجائے اسلام کی سربلندی کیلئے جان قربان کردینے سے بھی گریزنہیں کرناچاہیے۔

انہوںنے کہاکہ آج ایثاروقربانی کے اس فلسفے کوعام کرنے کی ضرورت ہے ۔ملتان میں چہلم کے دوجلوس برآمدہوئے ۔ایک جلوس حویلی مریدشاہ سے برآمدہوکرگڑمنڈی ،کالے منڈی چوک بازارسے ہوتاہوا واپس حویلی مریدشاہ پراختتام پذیرہوا۔چہلم کاایک اورجلوس امام بارگاہ جھک سے برآمدہواجوروایتی راستوں سے ہوتاہواامام بارگاہ لعل شاہ پراختتام پذیرہوا۔اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

ملتان شہر کی مزید خبریں