روس کے تعاون سے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کاممبر بن جائے گا ،روسی سفیر
بدھ 23 نومبر 2016 22:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مظفرگڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کی اپ گریڈیشن ،جامشورو پاورہائوس میں توسیع اور اس کی اپ گریڈیشن کے علاوہ انرجی کے دیگرپراجیکٹس میں ہمارا تعاون شامل ہے۔
سی پیک منصوبے اور سلک روٹ جوکہ چائنہ ،قازقستان اور روس کو ملانے کے لئے تعمیر کیاجارہاہے میں ہمارے چینی دوستوں نے باہمی تعاون کاعندیہ دیا ہے۔چینی دوستوں کاکہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں انرجی سیکٹر کے منصوبوں میں روسی تعاون فراہم کیاجاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور روس کے تجارتی وصنعتی شعبوں میں ڈائریکٹ رابطوں کافقدان دونوں ممالک کے تجارتی ومعاشی تعلقات میں کمی کابڑا سبب ہے۔اس کے علاوہ دونو ں ممالک کے درمیان بہت سے مسائل اوررکاوٹیں خودساختہ اورمصنوعی ہیں۔پاکستان اورروس کی مشترکہ فوجی مشقیں اوربہت سے منصوبوں میں تعاون ہمارے بڑھتے ہوئے تعلقات کی نشانی ہے ۔روس پاکستان کے ا نرجی سیکٹر میں نواب شاہ لاہور گیس پائپ لائن جو2.5بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی ہورہی ہے جیسا منصوبہ مکمل کرے گا۔اسی طرح پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق بھی آج روس میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں ۔اسی طرح اب وزارت خارجہ کی سطح پربھی ہمارے تعلقات بڑھ رہے ہیں۔تاہم یہ ابھی بھی اطمینان بخش نہیں ہیں۔ہمیں بہت سے سیکٹرز میں بہت زیادہ کام کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ویزہ مسائل کو کم کرنے کی بھرپورکوششیں کریں گے۔تاہم صنعتی و تجارتی وفود کوہم پہلے بھی ترجیحاً ویزے دے رہے ہیں۔اس موقع پر روسی سیکرٹری تجارت یوری کازلوف نے کہا کہ پاکستان اورروس کے درمیان چند سیکٹرز میں ہونیو الی تجارت کو مشاورت سے دیگر سیکٹرز تک بڑھانا ہوگا ۔روس پاکستان کوزراعت،انرجی،انجینئر نگ خاص طورپر ٹریکٹرسازی میں مہارت اور ٹیکنالوجی مہیا کرسکتا ہے ۔اسی طرح ڈیفنس پروڈکٹس میں بھی تعاون کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ روس کی 50سے زائد بڑی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری اورمختلف سیکٹرز میں جوائنٹ وینچرز کے لیے تیارہیں۔ان کمپنیوں اوران کے سیکٹرز کے بارے میں ہم نے ایک سی ڈی تیار کی ہے جوایوان تجارت وصنعت کے اراکین لے سکتے ہیں۔قبل ازیں ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدرخواجہ جلال الدین رومی نے کہاکہ صدیوں سے سنٹرل ایشیاء تجارت کے لئے ’’گیٹ وے‘‘کی حیثیت رکھتا ہے جہاں ملکی پیداوار کی 80فیصد کپاس،47فیصد گندم ،23فیصد گنا،44فیصد گائے بھینس،62فیصد بھیڑیں ،55فیصد بکریاں اور اعلی معیار کاآم ،کینو،مالٹے اورسبزیوں کی وافرمقدار بھی اسی خطے میں پیدا ہوتی ہے۔اس خطے میں 40ملین لوگ آباد ہیں اسی لیے اس خطے میں مشترکہ منصوبوں کے تحت زیادہ سے زیادہ انڈسٹری اور سرمایہ کاری وقت کی ضرورت اورمنافع کی ضمانت ہے۔روسی سرمایہ کاروں کیلیے اس خطے میں زراعت اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین موقع ہے۔روسی تجارتی و صنعتی ماہرین اوروفود کو ایوان تجارت وصنعت ملتان میں آکرہمارے ممبران کو روسی مارکیٹ اور سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہی اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہیے۔پاکستان دنیا بھر سے سستا میسی فرگوسن ٹریکٹر اور اس کے پرزے بنارہاہے۔روس کوچاہیے کہ وہ اس کے انتہائی معیار پرزے ہم سے خریدے۔پاکستان اور روس کے درمیان باضابطہ بینکنگ روابط قائم ہونے چاہیں اور ایل سی مسائل کاترجیحاً خاتمہ کیا جائے اور پاکستانی ’’بزنس کمیونٹی‘‘کیلئے روسی ویزا کاحصول آسان بنایا جائے۔ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پی او ملتان کی جانب سے پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کےلئے اردل روم کا انعقاد ،متعدد پولیس ملازمین ..
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
سی پی او ملتان کھلی کچہری،شہریوں کی شکایات میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جنوبی پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت
پی ایچ اے ملتان کے زیراہتمام ڈینگی سے بچاؤ کےلئے آگاہی واک کا انعقاد
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے یو این ایف پی اے پاکستان کے وفد کی ملاقات
ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران 282افراد کوریسکیو کیا،ترجمان
بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے،ایم ڈی واسا
ملتان ،3 روزہ پولیو مہم کا آغاز29اپریل سے ہوگا
میپکو کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں،ایک روز میں 143 بجلی چوروں کو73لاکھ 72ہزار روپے جرمانہ
جنوبی پنجاب میں بارش سے میپکو کے 51فیڈرز ٹرپ
ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق ،ایک شدید زخمی
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو