سائن بورڈلگانے والی کمپنیوں کو 30نومبرتک رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

جمعرات 24 نومبر 2016 18:58

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی ملتان نے غیرقانونی بورڈزکے خلاف آپریشن کے بعدتمام اشتہاری کمپنیوں اورملٹی نیشنل کمپنیوں کوایکٹ 2012اوربائی لاز 2015کے تحت رجسٹریشن کرانے کاپابندکردیاہے۔ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے رجسٹریش کرانے کی آخری تاریخ 30نومبرمقررہے اورجوکمپنیاں رجسٹریشن نہیں کرائیں گی ان پرپابندی عائد کردی جائیگی۔

پی ایچ اے ملتان نے ضلع کے 5ٹائونز کی ایڈورٹائزمنٹ کی نیلامی کیلئے 5دسمبرکی تاریخ مقررکردی ہے جس میں صرف رجسٹرڈکمپنیاں ہی حصہ لے سکیں گی ۔یہ نیلامی پی ایچ اے کے ایکٹ 2012اوربائل لاز2015کے مطابق اتھارٹی کے ہیڈآفس میں ہوگی ۔نیلامی بوسن ٹائون ،شاہ رکن عالم ٹائون ،موسیٰ پاک ٹائون ،شجاعباد اورجلالپورٹائون میں سائن بورڈ کیلئے کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تمام ٹھیکیدارٹیکس ادارکرنے کے پابندہوںگے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکینٹنگ حافظ اسامہ نے کہاکہ کمپنیوں کے لئے سنہری موقع ہے کہ رجسٹریشن حاصل کرنے کے بعد بولی میں شامل ہوجائیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ چھتوں پربورڈزکوبرداشت نہیں کیا جائے گااورشہرکوغیرقانونی اوران فٹ بورڈزسے پاک کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ رجسٹریشن اورنیلامی کے عمل سے ادارہ مزید مضبوط ہوگا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں