اُردو پوائنٹ پاکستان ملتانملتان کی خبریںکنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف دینی جماعتیں کل جمعہ کو ملک گیر ..

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف دینی جماعتیں کل جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائیں گی،جماعة الدعوة کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

ْملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2016ء)کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف دینی جماعتیں کل جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائیں گی۔جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پربھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کیخلاف آج جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ اورپشاورسمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ملتان میں جماعة الدعوة کے زیراہتمام سہ پہر3بجے چوک کچہری پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بھارتی جارحیت کیخلاف دینی وسیاسی جماعتیں جمعہ کو احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کریں گی۔دوسری طرف جماعةالدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعیدنے علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبا ت جمعہ میں بھارتی جارحیت کو موضوع بنائیں اور قوم کو وطن عزیزپاکستان کیخلاف بھارتی سازشوں اوردہشت گردی سے آگاہ کیا جائے۔

(خبر جاری ہے)

کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کی مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی اد ا کی جائے گی۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید کی طرف سے ملک بھر میں تمام ضلعی ذمہ داران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کنٹرول لائن پر مسافر بس اور ایمبولینس پر فائرنگ کی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کے بڑے پروگرام ترتیب دیں۔

مظاہروں اور ریلیوں میں جماعةالدعوة سمیت دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ جماعةالدعوة کی اپیل پر ملک بھر میں مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔ کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر کبھی سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کئے جاتے ہیں توکبھی شہری آبادیوں، بسوں اور ایمبولینسوں پر فائرنگ کر کے نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بزدل بھارتی اہلکار پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ پر مورچے چھوڑ کر بھاگتے ہیں اور پسپائی کا شکار ہو کر ایسی مذموم حرکتیں کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کو کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے اور سرحدی علاقوں میں جاری اس کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بزدل بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ مودی سرکار کو منہ تو ڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

ملتان شہر کی مزید خبریں