اُردو پوائنٹ پاکستان ملتانملتان کی خبریںمیپکونے رواں مالی سال کے دوران 1065مختلف استعدادکارکے نئے ڈسٹربیوشن ..

میپکونے رواں مالی سال کے دوران 1065مختلف استعدادکارکے نئے ڈسٹربیوشن ٹرانسفارمرزنصب کئے

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور سسٹم بہتربنانے کے لئے رواں مالی سال 2016-17؁ء کے دوران 1065مختلف استعدادکار کے نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

رواں سال نصب ہونے والے ٹرانسفارمرز میں10کے وی اے کے 6،15کے وی اے کے 6، 25کے وی اے کی616،50کے وی اے کی238،100کے وی اے کی78،200کے وی اے کے 92، 400 کے وی اے کے 19اور630کے وی اے کی10ٹرانسفارمرز شامل ہیں ۔

جولائی تااکتوبر 2016؁ء کے دوران ملتان سرکل میں163، ڈی جی خان سرکل میں 62،وہاڑی سرکل میں191، بہاولپور سرکل میں173، ساہیوال سرکل میں181، رحیم یار خان سرکل میں57، مظفرگڑھ سرکل میں 68، بہاولنگر سرکل میں 91اورخانیوال سرکل میں 79نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

ملتان شہر کی مزید خبریں