پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان کلچرل تعلقات کے فروغ کیلئے کام کرنے پر فخر ہے۔ ارجنٹائن سفیر

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:34

ملتان۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان میں تعینات ارجنٹائن کے سفیر آئیون آئیون آسوئیچ(Ivan Ivan Issevich ) نے کہاہے کہ پاکستان اورارجنٹائن کے درمیان کلچرل تعلقات کے فروغ کیلئے کام کرنے پر مجھے فخر ہے۔ یہاں پیراگوئے کے اعزازی کونسل جنرل کنور محمد طارق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح صوفی ازم اورصوفی ڈانس نے اس علاقے میں لوگوں کے دلوں کو مسخر کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

اسی طرح ہمارے ملک کاٹینگو ڈانس بھی لوگوں میں محبت اور نرمی پیدا کرنے والا ہے اس کااور ہمارے کلچر کے دیگر معروف ڈانسز کا ملتان میں شو منعقد کررہے ہیں اور ایسے پروگراموں کے ذریعے ہم دونوں ممالک کے عوام میں مزید روابط بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم اس طرح کے پروگرام اسلام آباد،لاہور کرچکے ہیں جبکہ ملتان کے بعد کراچی میں بھی پروگرام منعقد ہوگا۔

یہ صحیح ہے کہ ٹینگو ڈانس کا صوفی ازم جیسے فلسفے سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اصل مقصد لوگوں کو محبت کاپیغام دینا ہے اور ارجنٹائن کے عوام کی زندگی کے ایک حصہ کاعکس دکھانا بھی مقصود ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ملتان کے مزارات پر بھی گیاتھا اورمیرا یہ تجربہ بہت خوشگواررہاتھا ۔ایک سوال کے جواب میں ارجنٹائن کے سفیر نے کہاکہ ملتان میں ہمارا یہ آخری دورہ نہیں ہے ہمارے یہاں کچھ تعلیمی اداروں کے دورے بھی جاری رہیں گے اور ان سے کلچرل اورتعلیمی میدان میں تعاون پربھی بات چیت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں