مودی نے دریائوں کا پانی بند کرنے کا اعلان کر کے کھلم کھلا اعلان جنگ کردیا،عبد الرشید ترابی
وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد میںآل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کریں اور بیرون ممالک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک قومی وفد تشکیل دیں جس کی قیادت وہ خود کریں، رہنما جماعت اسلامی
اتوار 27 نومبر 2016 16:00
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کی ترجمانی کی جو خوش آئند ہے ، لیکن مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام اور سیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت پانی بندکرنے کے اعلان جنگ کا تقاضا ہے کہ ایک بھرپور بین الاقوامی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم کا اہتمام کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لایا جائے ، کشمیرپر او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے ، ترکی کے صدر طیب رجب اردگان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر کشمیریوں کی دو ٹوک حمایت کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ طیب رجب اردگان جو او آئی سی کے چیئرمین ہیں ، ان کی تقلید کرتے ہوئے او آئی سی کے سربراہان مملکت بھی کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ محض قراردادیں پاس کرنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس کو حل کرنے کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامہ حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن پر بھارتی فائرنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں سول آبادی کا انخلاء شروع ہو چکا ہے ، جو تشویشناک ہے ، اہل پاکستان ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، کشمیر میں اس وقت سخت سردی پڑ رہی ہے اور متاثرین سیز فائر لائن مشکلات کا شکار ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو تنہا نہ چھوڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے نتیجے میں اٹھنے والی تحریک آزادی کشمیر کی تازہ لہر نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے ، اور اہل کشمیر نے ناقبل تسخیر جذبہ آزادی اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ، ایک سو چالیس دن سے زائد کا کرفیو توڑ کر وہ بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں ، ان کو یہاں سے مثبت پیغام ملنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستانی پرچموں کی بہار ہے ، ہندوستان کا پرچم سرکاری عمارتوں تک محدود ہو چکا ہے، ان حالات میں اہل پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ۔ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملتان، ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 316افراد کوریسکیو کیا
ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے سول سوسائٹی اور تاجر برادری کو ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا،سیمل مشتاق
سی پی او ملتان کی جانب سے کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کے احکامات
کتاب محبت کا پیغام اور عبادت کا ایک عمل ہے، صدرینگ پاکستانیز آرگنائزیشن
سی پی او ملتان کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت
عوام کو سستی روٹی کی فراہمی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنرملتان
ڈینگی لاروا سرویلنس میں بہتری لاکر ڈینگی وبا سے بچا جاسکتا ہے، کمشنر ملتان
شہریوں کو تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سی پی او ملتان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں زیادہ تر موسم خشک رہنے اور گردآلو د ہوائیں چلنے کاامکان ..
واسا کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن ، 144 کمرشل اور گھریلو کنکشن منقطع کر دیے گئے
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
ملتان میں طوفان بادوباراں ،کپاس کی فصلوں میں پانی جمع ہو گیا
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد