سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اندرو ن شہر میں خصوصی صفا ئی آ پر یشن کا آ غاز کر دیا

پیر 28 نومبر 2016 23:21

ملتان ۔28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) ضلعی حکومت ملتا ن کی ہد ایات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اندرو ن شہر میں خصوصی صفا ئی آ پر یشن کا آ غاز کر دیا گیا ہے ۔آ پر یشن کے دورا ن ہتھ ر یڑ ھیا ں اور موٹر سا ئیکل رکشوں کی مدد سے تنگ گلی محلو ں میں سے کو ڑا کر کٹ اور ملبہ جا ت اٹھائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گز شتہ روز سپیشل مانیٹر نگ آ فیسر فا روق ڈو گر اور منیجنگ ڈا ئر یکٹر عمران نو ر کی سر پر ستی میں 100 سے زائد سینٹر ی ورکر ز نے اندرو ن شہر کے محلو ں میں علی الصبح صفا ئی کا آ غاز کیا اور گھر گھر جا کر کو ڑا کر کٹ اکٹھا کیا ۔

سینئر منیجر آپریشن فہیم لو دھی نے کہا کہ ڈ ی سی او نا در چٹھہ کے حکم پر اندرو ن شہر اور رہا ئشی علاقو ں سے ترجیحی بنیا دوں پر کو ڑا کر کٹ اکٹھا کیا جا رہاہے تا کہ عو ام کو ریلیف دے کر شہرکوصاف ستھرا بنا یا جا سکے ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روزا نہ 7 سو ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کررہی ہے جو کہ ایک ریکا ر ڈ ہے ۔اگلے مر حلے میں شہر ی علاقوں میں موجود پلا ٹو ں کوکوڑ ے سے کلیئر کر کے شہر کا مثبت امیج اجا گر کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں