پولیس شہدا کے بچے ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ سی پی او

پیر 28 نومبر 2016 23:22

ملتان ۔28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس شہید اقبال کے گھر گئے اور بچوں مدثر اقبال، مبشر اقبال، منور اقبال اور بیٹی زہراء اقبال کو سکول کیلئے تیار کروا کے ان بچوں کو اپنی گاڑی میں بٹھایا،گاڑی خود ڈرائیو کر کے سکول لے کر آئے۔اور دوسرے شہید منیر احمد کے گھر گئے اور ان کے بچوں عبدالمقیت ،بیٹی حفظہ اور ابیھا کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر سکول چھوڑا۔

(جاری ہے)

سکول میں بچوں کا پولیس بینڈ نے پر تپاک طریقے سے استقبال کیا۔ سی پی اوسکول میں بچوں کے ساتھ اسمبلی میں شامل ہوئے اور بچوں کو سٹیج پر بلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ پولیس کے شہداء اور ان کے بچے ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔شہداء نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر ملک و قوم کے آنے والے کل کو روشن کیا ہے۔ شہید کبھی مرتا نہیں ہے ۔شہید ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔سٹی پولیس آفیسر ملتان کے ہمراہ ایس پی گلگشت، اے ایس پی نیو ملتان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی شبینہ کریم، لائن آفیسر اور ریزرو انسپکٹر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں