اُردو پوائنٹ پاکستان ملتانملتان کی خبریںریسکیو 1122کے زیراہتمام گرلز سکول میں بیسک لائف سپورٹ ورکشاپ کااہتمام

ریسکیو 1122کے زیراہتمام گرلز سکول میں بیسک لائف سپورٹ ورکشاپ کااہتمام

ملتان۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 80دس آر میں بیسک لائف سپورٹ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد کی جانب سے طالبات کو کسی بھی حادثے کی صورت میں چوٹ لگنے، مریض کا سانس بحال کرنے ،ہڈی کے ٹوٹ جانے، آگ کے متعلق احتیاطی تدابیر اور آگ لگنے کے بعد حفاظتی اقدامات، موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر کسی بھی دہشت گردی کی صورت میں ایمر جنسی انخلاء اور لاگ ڈائو ن پر مکمل بریفنگ دی گئی اور عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

بعد ازا ں طالبات میں تربیتی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ملتان شہر کی مزید خبریں