صوبہ بھر میں گورنمنٹ زرعی فارمزکے کھالوں کے کناروں پر پھلدار و سایہ دار درخت لگانے کا سلسلہ جاری

جمعرات 23 فروری 2017 20:07

ملتان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گورنمنٹ زرعی فارمزکے کھالوں، وٹوں اور سڑکوں کے کناروں پر پھلدار و سایہ دار درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے، سیکرٹری زراعت نے ہدایت کی ہے کہ اس مہم کے دوران نئے لگائے جانے والے پودوں کو پروان چڑھانے کیلئے ان کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ درخت فضائی آلودگی کو کم اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں نیز درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت کی ہدایت کے مطابق زراعتی فارموں پر جاری شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع)رانا احمد منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل نذیر احمد بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں ودیگر افسران نے کھجور کے پودے لگائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں