ملتان،سرکاری ونجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرزاور سٹاف کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 24 فروری 2017 19:36

ملتان۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی کنٹرول مہم کو موثر بنانے کے لئے سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور سٹاف کی تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کردیا گیا ہے۔ اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے وبائی امراض کے ضلعی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ ملتان شہر کے 16پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ہسپتال انتظامیہ اپنے ہسپتالوں میں ڈینگی کائونٹرز بنانے کی پابند ہوگی جس کے تحت عوام الناس کو نہ صرف ڈینگی سے متعلق معلومات میسر ہوسکیں گی بلکہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا فوری طور پر پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ میں رجسٹر کیا جائے گا۔ ڈینگی کائونٹرز پر مریضوں کی علاج معالجہ کی سہل رسائی ممکن ہوسکے گی۔ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ بدلتے موسم میں خاص احتیاط برتنی چاہئے۔ عوام کو چاہئے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 24گھنٹے سے زیادہ کہیں بھی پانی جمع نہ ہو۔ گندگی کے ڈھیر اور گھر کے کباڑ کو مکمل طور پر تلف کر کے صفائی کو یقینی بنائیں۔ کوائل، میٹ،مچھر بھگائو لوشن اور پور ی آستین والے کپڑے پہن کر مچھر کے کاٹنے سے بچا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں