رینجرزکو پنجا ب میں مکمل اختیارات دئیے جائیں، آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں ،پاناما کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے اورکرپشن میں ملوث حکمرانوں کو قرارواقعی سزادی جائے ، انجمن مزارعین کے حقوق کا مقدمہ ہر فورم پر لڑوں گا اور اسمبلی میں بھی آواز حق بلند کرتا رہوں گا،پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ایم این اے جمشیددستی کا ملتان میں مزارعین کے مظاہرے سے خطاب ،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 18:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ایم این اے جمشیددستی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں ، اس آپریشن سے ملک میں نہ صرف دہشت گردی ختم ہوگی بلکہ امن کے قائم ہونے میں مدد ملے گی،رینجرزکو پنجا ب میں مکمل اختیارات دئیے جائیں ،پاناما کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے اورکرپشن میں ملوث حکمرانوں کو قرارواقعی سزادی جائے ، مزارعین سے ناانصافی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے، انجمن مزارعین کے حقوق کا مقدمہ ہر فورم پر لڑوں گا اور اسمبلی میں بھی آواز حق بلند کرتا رہوں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن مزارعین کے زیراہتمام ملکیتی حقوق کے حصول کیلئے پرانا شجاع آباد روڈ پر زراعتی فارم میں کیے گئے مظاہرے سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا،اس موقع پر انجمن مزارعین پنجاب کے سابق صدر مہرغلام عباس سیال ودیگر بھی موجود تھے ،جمشید دستی کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مزارعین ہمارے معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے۔

(جاری ہے)

میں آخری دم تک ان کے شانہ بشانہ تھا، ہوں اور رہوں گا۔ مزارعین سے ناانصافی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ ہر مزارع کو پلاٹ دینا شہباز شریف اور ڈی سی ملتان کی ذمہ داری ہے۔اگر پلاٹ نہ دیئے گئے تو مزارعین کو حق دلوانے کے لیئے رائیونڈ ، اسلام آباد، پنجاب اسمبلی، قومی اسمبلی بھی جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہر غلام محمد سیال نے کہا کہ ہم اپنی تحریک آخری مزارع کو حق دلوانے تک جاری رکھیں گے۔ مالکی یا موت کا نعرہ محض نعرہ نہیں حقیقت ہے۔ من پسندی کرنے والے خدا کے غضب سے ڈریں۔ اس موقع پر رانا حامد، رانا اجمل، رانا جمشید، ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر انجمن مزارعین کے رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے۔ جنہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں